Thursday, November 5, 2015

شاہ رخ خان اس سال پاکستان میں کنسرٹ کریں گے، کمپنی نے دعویٰ کردیا

شاہ رخ خان  اس سال پاکستان میں کنسرٹ کریں گے، کمپنی نے دعویٰ کردیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) الیومینیٹ ایونٹ منیجمنٹ کمپنی نے دعویٰ کیاکہ بالی ووڈسٹار شاہ رخ خان رواں سال کے آخری دن پہلی مرتبہ پاکستان کے شہر کراچی میں پرفارم کریں گے۔ سوشل میڈیا پر ہونیوالی اپ ڈیٹس کے مطابق  نیوایئرنائٹ کے موقع پر نیشنل سٹیڈیم میں انٹرنیشنل ڈی جیز، نوجوان گلوکار، ڈانس مقابلہ اور ریمپ شوہوگا جس کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور پاک آرمی کے سپرد ہوگی جبکہ نجی ہیلی کاپٹروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ 
کلرز ٹی وی کے پارٹنرز نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ شاہ رخ خان پاکستان میں پرفارم کریں گے اور اس سلسلے میں واضح کیاگیاکہ ایک شخص کے داخلے کی فیس پانچ ہزار روپے ہوگی ۔

No comments:

Post a Comment