Thursday, November 5, 2015

بلدیاتی الیکشن : سابق یونین ناظمین کی اکثریت شکست سے دوچار-لاہور

بلدیاتی الیکشن : سابق یونین ناظمین کی اکثریت شکست سے دوچار-لاہور


 سات یونین ناظمین نے اپنی کامیابی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی،دو سابق ایم پی اے چیئرمین یونین کونسل منتخب ،سابق دس کونسلر اس وقت ارکان اسمبلی ہیں لاہور کی دیہی سیاست پر عرصہ سے راج کرنے والے خاندان بلدیاتی سیاست سے کنارا کشی کرتے نظر آئے ،دوسابق ڈپٹی میئرزاور تین قائم مقام وٹاؤن ناظمین کو کامیابی ملی
لاہور--بلدیہ عظمیٰ لاہور کے انتخابات میں سابق یونین ناظمین کی اکثریت شکست کھا گئی جبکہ بڑی تعداد نے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کی۔صرف سات یونین ناظمین نے اپنی کامیابی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ضلع کونسل نہ ہونے سے لاہور کی دیہی سیاست پر عرصہ سے راج کرنے والے خاندان بلدیاتی سیاست سے کنارا کشی کرتے نظر آئے ہیں۔دوسابق ڈپٹی میئرزاور تین قائم مقام وٹاؤن ناظمین کو کامیابی ملی۔دو سابق ایم پی اے چیئرمین یونین کونسل منتخب ہوئے جبکہ سابق بلدیہ عظمیٰ کے دس کونسلر اس وقت ارکان اسمبلی ہیں۔یونین کونسل86نیو سمن آباد سے کامیاب ہونے والے چیئرمین چوہدری محمد یونس نے آٹھویں مرتبہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ بلدیاتی انتخابات میں مسلسل کامیابی حاصل کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کرنے والوں میں یونین کونسل 20سے محمد مشتاق مغل، یوسی32کے طارق صابری،یوسی 87کے نومنتخب چیئرمین سیٹھ محمد اشفاق، یونین کونسل96کے میاں شہزاد طفیل، یو سی 201کے چوہدری عبدالغفور ،یوسی242کے ملک ندیم لیاقت اور یونین کونسل 211کے منتخب چیئرمین سجار ربانی شامل ہیں ۔بعض نائب یونین ناظمین کو اس بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین بننے کا موقع مل گیا۔دو سابق ڈپٹی میئر حاجی محمد حنیف،نظافت چوہدری،سابق ٹاؤن ناظم قیصر امین بٹ،قائم مقام ٹاؤن ناظمین ملک عامر گڈو اور سید حشمت شاہ کو کامیابی ملی ۔ بلدیہ عظمیٰ لاہور کے 1998ء میں دس سابق کونسلر وں میں سے وحید عالم خان ایم این اے جبکہ میاں مرغوب احمد، مصطفی رشید، صبا صادق، خواجہ سلیمان رفیق، چوہدری شہباز احمد، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، محمد وحید گل، ماجد ظہور، طارق گل اس وقت لاہور سے ہی رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ شکست
-

No comments:

Post a Comment