لوگوں کو عمران خان کی شادی اور طلاق پر ا عترا ض کیوں ہے :شیخ رشید
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جب شادی کی تو لوگوں نے کیڑے نکالے اور جب طلاق ہوئی تو بھی لوگوں نے کیڑے نکالے لیکن نوجوان آج بھی عمران خان کے ساتھ ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کاکہناتھا کہ ن لیگ ملک چلانے کے قابل نہیں ہے ،ملک معاشی طور پر قبرستان بن رہاہے ،نندی پور میں مشینری امپورٹ کروانے والی کمپنی بلیک لسٹ ہے،حکومت عوام کو بے واقوف بنا رہی ہے ۔
شیخ رشید کا کہناتھا کہ عمران خان نے جب شادی کی تو لوگوں نے کیڑے نکالے اور جب طلاق ہوئی تو بھی لوگوں نے کیڑے نکالے ،نوجوان ابھی بھی عمران خان کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے ملک میں دو بار سیاسی ہلچل پیدا کی ۔

No comments:
Post a Comment