Monday, November 9, 2015

آئی سی سی کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا

 آئی سی سی کے چیئرمین کو  عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر  لیا گیا 



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے سری نواسن کو آئی سی سی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹاکر سشانک منوہر کو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک اجلاس میں سری نواسن کو آئی سی سی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سشانک منوہر کو آئی سی سی کے چیئرمین کے عہدے پر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔سری نواسن کو اگلے سال جون تک آئی سی سی کی سربراہی کرنا تھی۔

No comments:

Post a Comment